آئی پی ایس افسران کے تبادلے
04:45PM Fri 26 May, 2017
بنگلورو۔(بھٹکلیس نیوز)ریاستی حکومت نے آج تقریباً 15آئی پی ایس افسران کے تبادلے کرتے ہوئے احکامات جاری کردئے ہیں جس کے تحت منگلور کے پولیس کمشنر ایم چندر شیکھر کو آئی جی پی کریمنل انوسٹی گیشن واکنامک افینس ، ایچ ایس ریونا کو ڈی آئی جی پولیس ہیڈکوارٹرس، این ستیش کمار کو منگلور پولیس کمشنر ، ایس این سدرامپا کو ایس پی انٹرنل سیکورٹی بنگلور، ڈاکٹر کے تیاگراجن کو کمانڈنٹ کے ایس آر پی ، ڈاکٹر چیتن سنگھ راتھوڑ کو ایس پی ٹمکور ، ڈاکٹر روہنی کٹوچ سپٹ کو ایس پی چامراج نگر، ڈاکٹر دویا گوپی ناتھ کو ایس پی رائچور ، کلدیپ کمار جین ایس پی وجئے پور، ایشاپنت کو ڈائرکٹر فورنسک سائنس لیباریٹری ، نکم پرکاش امرت کو پرنسپل پولیس ٹریننگ اسکول کلبرگی، جی رادھیکا کو ایس پی بیدر ، ڈاکٹر انو پ شٹی کو ایس پی کوپل، سنگیتا کو ایس پی دھارواڑ، اور رینوکا ایس کمار کو ڈی سی پی ہبلی دھارواڑ مقرر کرتے ہوئے احکامات جاری کردئے ہیں۔