جے ڈی نائک نے لگایا رکن اسمبلی پر ناقص تعمیراتی کام کرنے کا الزام
02:38PM Wed 15 Mar, 2017
بھٹکلیس نیوز / 15 مارچ، 17
بھٹکل / (نامہ نگار) سابق ایم ایل اے اور حال ہی میں بی جے پی میں شامل ہونے والے سابق رکن اسمبلی جے ڈٰی نائک نے اخباری کانفرنس میں کہا ہے کہ موجودہ رکن اسمبلی مسٹر منکال وئیدیا صرف وعدے سے دن گزار رہے ہیں لیکن ان کے کام پر نظر دوڑائیں تو تمام کام ناقص نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے اس دور میں بہت سارے کام کرنے کے تھے جو انہوں نے نہیں کئے ہیں۔ اس موقع پر جے ڈی نائک نے تعلقہ میں غیر قانونی طور پر سپلائی ہورہی ریت پر بھی جے ڈٰ نائک کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ حال ہی میں ان کی معلومات میں غیر قانونی ریت سپلائی کی بھی خبر آئی تھی جو انہوں نے ان سنی کردی ہے ۔ انہوں نے آخر میں اپنی پارٹی چھوڑنے کی وجہ باتاتتے ہوئے کہا کہ ان سب باتوں سے دلبرداشتہ ہوکر میں اور میرے حامی بی جے پی شامل ہوئے ہیں اور اگلے دنوں میں اور بھی بہت سارے لیڈر بی جے پی میں شامل ہونے کی امید ہے۔
اس موقع پر سابق رکن اسمبلی مسٹر شوانند نائک نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ایم ایل کے ناقص کام لوگوں کے سامنے ظاہر ہیں اور ان سب کا خمیازہ انہیں اگلے انتخابات میں ضرور بھگتنا پڑے گا۔
اس موقع پر بی جے پی صدر راجیش نائک، گوند نائک، ایشور نائک، کرشنا نائک، سنیل نائک، دنیش نائک اور دیگر بی جے پی کارکن موجود تھے۔