اراکین اسمبلی کی خریداری کی کوشش جاری ہے : کمار سوامی
03:24PM Sun 27 Jan, 2019
بنگلورو۔27جنوری(سالار نیوز)ٹمکور سدگنگا مٹھ کے ڈاکٹر شیو کمار سوامی کو بھارت رتن نہ ملنے کے سلسلہ میں ریاستی بی جے پی یونٹ کے صدر بی ایس ایڈی یورپا کو جواب دینا ہوگا ۔ اس بات کا اصرار وزیر اعلیٰ کمار سوامی نے کیا ۔ بروز ہفتہ سنگولی راینا مجسمہ پر پھول ہار ڈالنے کے بعد نامہ نگاروں سے کمار سوامی نے کہا کہ ٹمکور کے سوامی کو بھارت رتن کیلئے منتخب نہ کئے جانے کے بارے میں ایڈی یورپا نے اب تک کچھ نہیں کہا ۔ وہ کیوں خاموش ہیں معلوم نہیں۔ ایڈی یورپا جھوٹ کہتے ہیں کہ وہ کوئی آپریشن کنول نہیں کررہے ہیں ۔ جبکہ گھوڑوں کی خریداری کا کام ابھی روکا نہیں گیا ہے ۔ پس پردہ اراکین سمبلی کو خریدنے کی کوشش مسلسل ہورہی ہے۔