ہاتھیوں کی وجہ سے کئی لوگوں نے دیہات خالی کردیا

04:40PM Wed 13 Sep, 2017

کولار ( بھٹکلیس نیوز):۔ بنگارپیٹ تعلقہ کے کئی لوگوں نے ہاتھیوں کے قہر سے خوفزدہ ہوکر کئی دیہاتوں کو خالی کردیا ہے اور ان ہاتھیوں کو جنگلات کی طرف بھگانے کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی مانگ کو لیکر احتجاج کیا جارہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹمل ناڈو سے آئے ان ہاتھیو نے ویراگول دیہات کے قریب قیا م کئے ہوئے ہیں اور ان ہاتھیوں کو پھسلانے کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں ۔ضلع کے ڈپٹی فاریسٹ کنزرویٹر ایم وی وینکٹیش نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہاتھی اناج کی تلاش میں بھٹکتے ہوئے بنگارپیٹ کی طرف آئے ہیں۔ حالیہ تیزبارش کی وجہ سے کولار ضلع کے تمام تعلقہ جات کے جنگلار میں ہر جگہ گھاس اور سبزماحول دکھائی دے رہا ہے ۔اس لئے ہاتھیوں کو ایراگول کے جنگلات میں من بھارہا ہے اس لئے وہ واپس جانے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ دوسری طرف ایک ہتھنی نے بچہ کو جنم دیا ہے اور جب تک اس بچہ کی آنکھیں نہیں کھلتی جب تک تمام ہاتھی ایک ہی مقام پر ماں اور بچہ کی حفاظت کرتے ہیں اور چاروں طرف سے گھیر کر تحفظ فراہم کراتے ہیں ۔ہاتھی بچہ کو آنکھیں کھلنے پر کم سے کم دس سے بیس دنوں کا وقت درکارہے۔ اگراس موقعہ پر ہاتھیوں کو بھگانے کی کوشش کی گئی تو وہ ناراض ہوکر تباہی مچاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دیہاتوں کے لوگوں نے پٹاخے چلانے اور ڈھول بجا کر ہاتھیوں کو بھگانے کی کوشش کی تھی۔ اس لئے ہاتھیوں نے دیہاتوں میں گھس کر جھونپڑیوں ۔فصلوں اور کئی سواریوں کو نقصا ن پہنچایا ہے۔ایراگول دیہات کے مضافات میں واقع ایک مرغی کے فارم کو تباہ کردیا ہے ۔جس سے سینکڑوں مرغیاں ھلاک ہوگئیں۔ان ہاتھیوں کی دہشت سے کئی دیہاتوں کے لوگوں نے گھروں کو چھوڑ دیا ہے اور کہا ہے کہ جب تک ہاتھی واپس جنگلات کی طرف نہیں جاتے جب تک گھرو ں کو واپس نہیں جائیں گے ۔دوسری طرف ہاتھیوں کی جانب سے انہیں جان کا خطرہ ہے اسلئے محکمۂ جنگلات کے افسران کو چاہئے کہ وہ ہاتھیوں کو جنگلات کی طرف بھگانے کے لئے ضروری اقدامات کریں۔