جاگرن ڈاٹ کام کے مدیر شیکھر ترپاٹھی ایکزٹ پول کیس میں گرفتار

01:11PM Wed 15 Feb, 2017

نئی دہلی۔(بھٹکلیس نیوز) اترپردیش پولیس نے ایکزٹ پول شائع کرنے کی وجہ سے جاگرن ڈاٹ کام کے مدیر کو گرفتار کرلیا ہے ۔الیکشن کمیشن نے 11 فروری کو ریاستی اسمبلی الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ کے اختتام پر اخبار میں ایکزٹ پول شائع کرنے کی وجہ سے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی ۔کل رات دہلی اور غازی آباد میں جاگرن کے مختلف دفاتر پر پولیس نے چھاپے مارے اور پھر انہیں گرفتار کرلیا۔الیکشن کمیشن نے اخبارات میں ایکزٹ پول کے نتائج شائع کرنے کا سخت نوٹس لیا ہے اس کا کہنا ہے کہ یہ قانون کی دانستہ حکم عدولی ہے ۔ آر پی قانون کے تحت اس طرح ایکزٹ پول کے نتائج کی اشاعت کی پاداش میں 2 سال قید اور جرمانہ کی سزا ہوسکتی ہے ۔