اپن انگڈی  میں گیس ٹینکر سے گیس کے اخراج کے بعد پورے علاقہ میں خوف و ہراس

03:16PM Mon 4 Nov, 2019

پتور: 4 نومبر،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  اپن انگڈی میں آج صبح مینگلورو سے ہاسن جارہی گیس ٹینکر کے اوپری حصہ کا والو کھل جانے  سے بڑی مقدار میں  گیس کا اخراج ہونے سے پورے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی اپن انگڈی پولیس اور گیس کمپنی کے ماہرین موقع پر پہنچے اور گیس کا والو درست کرتے ہوئے گیس کے اخراج پر قابو پالیا۔