عورت کی اجتماعی عصمت دری اور قتل
04:04AM Fri 14 Jul, 2017
بنگلور ( بھٹکلیس نیوز ):۔ کمار سوامی لے آؤٹ پولیس تھانہ کی حدود میں ایک عورت کی اجتماعی عصمت دری کرنے کے بعد اسے بے دردی سے قتل کردیا گیا ہے ۔پولیس نے بتایا کہ پدمانابھ نگر کے لکشمی دیوی مندر کے احاطہ میں اس عورت کی لاش کو دیکھنے کے بعد پوجا کے لئے آئے لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔پولیس نے موقعہ واردا ت پر پہنچ کر ضروری کاروائی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے وکٹوریہ اسپتال بھیجا۔ اس عورت کی پہچان نہیں ہوسکی اور اسکی عمرلگ بھگ 28سال بتائی گئی ہے۔ اس نے منگل سوتر اور پاؤں میں چاندی کے چین پہنی ہے اس عورت کا کہیں اجتماعی عصمت دری کرنے کے بعد قتل کرکے لاش پھینکی گئی ہے۔ عورت برہنہ حالت میں تھی۔ قریب ہی ایک پرس ملا ہے۔ جس میں میک اپ کی چیزیں ہیں۔ پولیس عصمت دری اور قتل کا معاملہ درج کرکے جانچ کررہی ہے۔