سونیا گاندی طبی جانچ کے لئے امریکہ کا دورہ کریں گی
11:49AM Tue 3 Sep, 2013
نئى دہلى، 2 ستمبر (ایجنسی/ بھٹکلیس نیوز)
کانگریس پارٹی ذرائع کے مطابق محترمہ سونیا گاندھی "صدر کانگریس" طببی جانچ کے لئے امریکہ کا سفر طئے کریں گی۔جن کی تقریباً ایک ہفتہ قبل اچانک طبعیت خراب ہوگئی تھی۔تاہم محترمہ گاندھی کا سفر تو طئے ہے لیکن اس بات کی ابھی کوئی خبر نہیں کہ وہ کب روانہ ہونگی۔پچھلے ہفتہ انہيں اچانک سينے ميں درد کى شکايت کے بعد ايمس ميں داخل کيا گيا تھا۔جب لوک سبھا ميں غذائى سلامتى بل پر ووٹنگ چل رہى تھى اسى وقت انہيں بخار اور متلى محسوس ہورہى تھى۔انہيں پہلے آئى سى يو ميں رکھا گيا تھا بعد ميں سينے ميں درد کى وجہ سے عارضہ قلب کے مرکز ميں منتقل کيا گيا۔ اگلى صبح انہيں رخصت کرديا گيا تھا۔