پٹرول پمپ پر لوٹ مار کے دوران پٹرول پمپ ملازم کا گولی مار کر قتل
12:49PM Wed 15 Feb, 2017
حاجی پور۔(بھٹکلیس نیوز)بہار میں ویشالی ضلع کے پرساھا تھانہ علاقہ کے گُرمیا گاؤں میں دیر رات مسلح مجرموں نے ایک پٹرول پمپ ملازم کو گولی مار کر قتل کردیا۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ضلع کے اروني پٹرول پمپ پر دیر رات موٹرسائیکل سوار تین مجرموں نے دھاوا بول دیا اور لوٹ مار کرنے لگے ۔لوٹ مار کی مخالفت کرنے پر مجرموں نے پمپ کے نوزل مین سروج کمار (45) کا گولی مار کر قتل کردیا۔ واقعہ کو انجام دینے کے بعد مجرم فرار ہو گئے ۔ لوٹ کی رقم کی معلومات حاصل نہیں ہوسکی ہے ۔اس درمیان واقعہ کی تحقیقات کے سلسلے میں موقع پر پہنچے تھانہ انچارج اور دیگر پولیس اہلکاروں کو مشتعل گاؤں والوں نے یرغمال بنا لیا۔یرغمال بنائے گئے پولیس اہلکاروں کو چھڑانے کے لئے ویشالی کے پولیس سپرنٹنڈنٹ اضافی پولیس فورس کے ساتھ جائے حادثہ پر پہنچے اور گاؤں والوں کو سمجھا بجھا کر پولیس اہلکاروں کو رہا کرایا۔