انھوں نے ادارے کی سربراہی کے لئے منتخب کرنے پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائبر سیکیورٹی ادارہ ملک کی سلامتی کے لئے اہم کردار ادا کرے گا۔
سعودی عرب میں سائبر سیکیورٹی کا ادارہ قائم کر دیا گیا
02:37PM Wed 1 Nov, 2017
وزیر مملکت ڈاکٹر مساعد بن محمدالعیبان ادارے کے پہلے سربراہ ہوں گے
ایجنسیاں
سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے مملکت میں سائبر سیکیورٹی سے متعلق امور کی نگرانی کے لئے ایک ادارہ قائم کرنے کا شاہی فرمان جاری کیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شاہی فرمان میں کہا گیا کہ نئے ادارے کا نام قومی ادارہ برائے سائبر سیکیورٹی ہو گا جس کے سربراہ وزیر مملکت اور کابینہ رکن ڈاکٹر مساعد بن محمدالعیبان ہوں گے۔ یہ ادارہ براہ راست شاہ سلمان کے ماتحت کام کرے گا۔
سائبر سیکیورٹی ادارے کے سربراہ ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان نے کہا ہے کہ ادارے کے بورڈ میں ریاستی سلامتی ادارے کے سربراہ، محکمہ خفیہ کے سربراہ، نائب وزیر داخلہ اور وزیر دفاع کے معاون رکن ہوں گے۔