ہندوستانی قونصل جدہ میں بھی یوم جمہوریہ کی تقریبات

03:35PM Sun 26 Jan, 2020

جدہ: 26 جنوری، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو)71/ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر جدہ میں مقیم ہندوستانی باشندوں نے ہندوستانی قونصل میں جمہوریہ کا جشن منایا۔اس موقع پر قونصل جنرل نوررحمان شیخ نے عوام کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد دیتے ہوئے دستور کی اہمیت بتائی ، قونصل جنرل کے  ساتھ  ڈپٹی قونصل جنرل وائی صابر، پاسپورٹ اینڈ ویزا قونصل ساحل بھی موجود تھے۔ اس موقع پر بھٹکل کمیونٹی جدہ کے صدر عبدالسلام دامدا ابو، جنرل سکریٹری حبیب اللہ محتشم، فائنانس سکریٹری عُبیداللہ عسکری، سیف مینجنگ ڈائرکٹر محمد نعمان علی اکبرا، ممبر ساز کمیٹی کنوینر ادریس سدی باپا، ایکزی کوٹیو ممبرس قمر سعدا، سید عثمان ایس جے و دیگر  موجود تھے۔