کرناٹک انتخابات : یدی یورپا نے بتائی حلف برداری کی تاریخ ، سدا رمیا نے یدی یورپا کو بتایا ذہنی طور پر پشان

11:51AM Sat 12 May, 2018

بنگلورو : کرناٹک اسمبلی انتخابات کیلئے ووٹنگ جاری ہے ۔ اس دوران سبھی پارٹیاں اپنی اپنی جیت کا دعوی کررہی ہیں۔ بی جے پی کے وزیر اعلی عہدہ کے امیدوار بی ایس یدی یورپا اس سے بھی ایک قدم آگے بڑھ کر دعوی کیا ہے۔ انہوں نے اپنی حلف برداری کی تقریب کی تاریخ تک کا اعلان کردیا ہے ۔ ووٹ ڈالنے کے بعد یدی یورپا نے کہا کہ آج کا دن کافی اہم دن ہے ، ہمیں ریاست میں 150 سے زیادہ سیٹیں ملیں گی اور میں 17 مئی کو نئی حکومت بنانے جارہا ہوں ۔ لوگ گھر سے باہر نکلیں اور بڑی تعداد میں ووٹ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے عوام سدا رمیا حکومت سے تھک چکے ہیں ۔ میں کرناٹک کے لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ریاست میں اچھی حکمرانی دینے جارہا ہوں۔