مسجد نور میں جمعہ کی نماز کے بعد سوئچ بورڈ میں لگی آگ؛ نمازی محفوظ
03:45PM Fri 3 May, 2019
بھٹکل: 3 مئی،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل کی نور مسجد میں آج جمعہ کی نماز کے بعد سوئچ بورڈ کے کمرے میں آگ لگ جانے سے پورا بورڈ جل گیا تاہم آگ پر فوری قابو پانے سے کسی کو نقصان نہیں پہنچا
اطلاع کے مطابق آج جمعہ کی نماز کے فوری بعد مسجد میں لگے سوئچ بورڈ کے کمرے سے آگ بھڑکنے لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے دوسرے بورڈ بھی اس کی زد میں آنے لگے جسے دیکھ کر نمازیوں نے فوری طور پر مسجد کی چٹائیوں اور قالین کو لپیٹ لیا اور بڑے حادثہ کو ٹال دیا۔
حادثہ کے بعد فائیر بریگیڈ عملہ نے جائے واردات پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔
حادثہ کے بعد فائیر بریگیڈ عملہ نے جائے واردات پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔