کرناٹک مسلم یمپلائز کلچرل اسوسیشن کے زیر اہتمام ریاستی غیر طرحی مشاعرہ 

03:21PM Tue 16 May, 2017

عبدالقادر عارف منڈیا کی تصنیف کردہ کتاب کی رسم رونمائی " مجموعہ حمد و نعت " میسور (بھٹکلیس نیوز )مورخہ 17مئی 2017 بروز چہارشنبہ شام 7.00 بجے بمقام ثناء فنکشن ہال، گتل روڈ، منڈیا میں کرناٹک مسلم یمپلائز کلچرل اسوسیشن ( رجسٹرڈ) کے زیر اہتمام ریاستی غیر طرحی مشاعرہ اور الحاج عبدالقادر عارف منڈیا کی تصنیف کردہ کتاب " مجموعہ حمد و نعت " کی رسم رونمائی منعقد کی گئی ہے۔ پہلی نشست شام 7 بجے منعقد ہوگی جس میں پروفیسر ریاض احمد ، صدر ، رفاہ المسلمین ایجوکیشنل ٹرسٹ، میسور کیہاتھوں "مجموعہ حمد و نعت " کی رسم رونمائی ہوگی۔ سید رفیع اللہ حسینی، صدر، اردو مجلس ٹرسٹ، ذبیح اللہ ، چیرمین، منڈیا ضلع وقف مشاورتی کمیٹی، پیرو میاں، صڈر مسجد مہدویہ منڈیا، اصغرعلی صدر، K-MECA منڈیا ضلع ، میر حنیف ، سکریٹری مسجد مہدویہ، منڈیا مہمانان خصوصی ہونگے۔دوسری نشست رات 8.30 بجے منعقد ہوگی جس میں ریاستی غیر طرحی مشاعرہ منعقد کیا جائیگا۔ جس کی صدارت ریاست کے معروف شاعر المعروف وقار الشعراء حضرت گوہر تریکیروی فرمائینگے۔ نظامت امیر جان امیر ناگمنگلی کرینگے۔ ذیل کے شعراء اپنے کلام بلاغت سے سامعین کو محظوظ فرمائینگے۔عبد القادر عارف منڈیا، ین محمد غوث خطیب ناگمنگلی، امیر کان امیر ناگمنگلی، محمد عباس خان گوہر کرگاول، گوہر تریکیری، سید احمد راحل، میسور مشتاق سعید، میسور ، حکیم سعید، ،میسور، اثر سعید ، میسور ، عزیز عرشی، میسور اثر جعفری علی پوری، نذیر نصرت ہنگامہ، بنگلور، شیخ حبیب، بنگلور ، سردار وہاب دانش بنگلور، حسن علی خان حسن چن پٹن، عائشہ چاند ، میسور ۔ مطیب، صدر، اور محمد زبیح اللہ، سکریٹری، کرناٹکا مسلم یمپلائز کلچرل اسوسیشن ( رجسٹرڈ) منڈیا تعلق نے اردو دان طبقے سے کثیر تعدد میں شرکت کی پر خلوص گزارش کی ہے۔