چھوٹے پیمانے کی صنعتیں قائم کرنے نوجوان آگے آئیں ۔دیش پانڈے

01:02PM Tue 24 Feb, 2015

بھٹکلیس نیوز/24فروری،15 کاروار (نامہ نگار) بڑے شہروں اور دیگر چھوٹے مقامات میں چھوٹے پیمانے کی صنعتیں قائم کرنے کے لئے بڑے صنعت کاروں کی جانب سے دیکھنے کے بجائے نوجوانوں کو آگے آنا چاہیئے، ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر اعلی تعلیم و سیاحت اور شمالی کنڑا ضلع کے نگراں کار وزیر آروی دیش پانڈے نے کیا ، وزیر موصوف یہاں ہفتہ کی شام کاروار کے اپیندرا ناتھ ٹیگور ساحل پر محکمئہ صنعت کی جانب سے منعقدہ صنعتی نمائش کا افتتاح کرتے ہو ئے خطاب کررہے تھے ،انہوں نے کہا کہ ماحول کے تحفظ کے مد نظر شمالی کنڑا ضلع میں بڑے پیمانے کی صنعتوں کا قیام نہیں کیا جا سکتا ،مگرگھریلوصنعتیں چھوٹے پیمانے کی صنعتیں ،زرعی صنعتیں ، مویشی پالن جیسی صنعتیں قائم کی جاسکتی ہیں ،حکومت کے پاس ایسی صنعتوں کی مدد کرنے کیلئے کئی اسکیمیں موجود ہیں ،موجودہ عالمی منڈی میں کڑا مقابلہ ہے ، ایسے مقابلے کی فضا میں خود کو سنبھالنے کے لئے ایک صنعت کار کو مسلسل تحقیق و تجدید کی جانب توجہ مرکوز کرنی چاہیئے،انہوں نے ایک مثال دیتے ہو ئے کہا کہ نمائش میں پارتھی نیم پودے سے بنی ہو ئی بیاگ دیکھی، یہ اس وقت ممکن ہے جب کو ئی محدود سوچ کی فضاء سے باہر نکل ر سوچتا ہے ،حکومت ایسے کارناموں کے لئے بنیادی سہولتیں اور دیگر ضرورتیں مہیا کرنے کے لئے تیار ہے ،کاروار انکولہ کے رکن اسمبلی ستیش سیل نےصدارت کی ،ڈسٹرکٹ انڈسٹریس کے جوائنٹ ڈائرکٹر گوپال کرشن بیکل نے خیر مقدم کیا اور رپورٹ پیش کی ،اسٹین پر ضلع پنچایت کی صدر سرسوتی گوڈا ،نائب صدر لکشمی ہنابر ،بلدیہ کی صدر لیلا بائی ٹھانیکر ،آلوا تعلیمی اداروں کے سربراہ موہن آلوا ضلع پنچایت کے سی ای او رام پرسادمنوہر ،کاروار کے اسسٹنٹ کمشنر پراشانت کمار اور دیگر افارد موجود تھے ۔ ع،ح،خ