مودی ’میڈیا کیمرہ‘ کے لیے روز صبح اپنا چہرہ چمکاتے ہیں... کمارا سوامی

12:02PM Tue 9 Apr, 2019

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کماراسوامی نے پی ایم مودی اور میڈیا پر تلخ ترین حملہ کیا ہے۔ انھوں نے ایک عوامی تقریب میں کہا کہ مودی روزانہ صبح اٹھ کر میک اَپ کے ذریعہ اپنا چہرہ چمکاتے ہیں اور کیمرے کے سامنے بیٹھ جاتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’لیکن ہم صبح غسل کرنے کے بعد سیدھے دوسرے دن اپنا چہرہ دھوتے ہیں، جس سے ہمارا چہرہ کیمرے پر اچھا نہیں لگتا ہے۔ اور اسی لیے میڈیا صرف مودی کو دکھاتا ہے۔‘‘