ریاست میں این پی آر کے عمل کو روکنے آج بھٹکل میں تحصلدار دفتر کے سامنے ایک روزہ بھوک ہڑتال

04:14PM Thu 12 Mar, 2020

بھٹکل: 12 مارچ، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست میں این پی آر کے عمل کو رد کرنے اور اس جیسے دیگر قوانین کی مخالفت میں آج ریاست بھر میں ایک روزہ بھوک ہڑتال منائی گئی تھی۔ اسی کے تحت بھٹکل تحصلدار دفتر کے باہر بھی آج وی دی پیپل آف انڈیا کے زیر اہتمام ایک روزہ بھوک ہڑتال کا اہتمام کیا گیا تھا جس کو بھٹکل کے تمام اداروں کے ذمہ داران اور عوام کی نمائندگی حاصل رہی۔   اس موقع پر شہر کے ذمہ داران نے میڈیا کو بتایا کہ یہ احتجاج کسی پارٹی یا کسی شخص کے خلاف نہیں ہے بلکہ یہ ہندوستان کے دستور کو بچانے کی جد و جہد ہے جس کے لیے ہر ایک کو آگے آنا ہے۔ اس احتجاج کے اختتام پر شام کو تحصیلدار  کی معرفت سے یاد داشت پیش کی گئی  اور 15/اپریل ،2020 سے ریاست میں شروع ہونے والے این پی آر کے عمل پر روک لگانے کا مطالبہ کیا گیا۔