ماہ مبارک میں سعودیہ میں انجمن کی الومنائی کی بہترین کاوش؛ جبیل کے لیبر کیمپ میں ایک ماہ کے راشن کی تقسیم

08:31AM Sun 26 May, 2019

بھٹکل/ جدہ: 26 مئی، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے انجنئرنگ کالج کی الومنائی نے اس ماہ مبارک میں کار خیر میں پہل کرتے ہوئے جبیل کے لیبر کیمپ میں تنگی کی زندگی گزار رہے مختلف ملکوں کے مزدوروں میں ایک ماہ کا راشن تقسیم کیا ہے۔ واضح رہے کہ اس کیمپ میں کئی ایک کمپنیوں میں کام کرنے والے غیر ملکی مزدور اپنی زندگی گزارتے ہیں اور چند مجبوریوں کے باعث اپنے ملک نہ لوٹ پانے کے سبب یہیں پر رہتےہیں۔اس کا خیال کرتے ہوئے انجمن کی الومنائی نے یہ اقدام کیا ہے۔ اس سے قبل 18/مئی کو انجمن کی اس الومنائی نے ان کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے ان کے لیے افطاری کا اہتمام کیا تھا۔