پہلی مرتبہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ وہائٹ ہاوس میں مسلم برادری کو دیں گے افطار پارٹی
09:57AM Mon 4 Jun, 2018
Share:
واشنگٹن : امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ پہلی مرتبہ مسلم برادری کے لیے افطار کا انعقاد کریں گے۔ امریکی میڈیا کے مطابق مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان کے اعزاز میں اس افطار ڈنر کا اہتمام رواں ہفتے بدھ کو کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ برس ٹرمپ نے امریکی صدور کی جانب سے مسلم برادری کے لیے افطار کا اہتمام کرنے کی ایک طویل روایت سے انحراف کرتے ہوئے افطار نہ دینے کا اعلان کیا تھا، جس کی چوطرفہ تنقید کی گئی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وہائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے چہارشنبہ کو افطار پارٹی کے اہتمام کی تصدیق کی ہے ۔ اگرچہ کہ اس افطار پارٹی میں شرکت کرنے والوں کے ناموں کی توثیق نہیں کی ہے ۔
خیال رہے کہ امریکہ میں اب تک سابق صدور نے ماہ رمضان میں باقاعدہ افطار پارٹیوں کا اہتمام کیا تھا، لیکن 2017 ء میں ٹرمپ نے امریکہ کے دو دہائیوں پرانی روایات کو ختم کرتے ہوئے افطار کا اہتمام نہیں کیا ۔ اس سے ان پر شدید تنقیدیں کی گئیں تھیں ۔ واشنگٹن ڈی سی کی مسجد کے امام طالب شریف نے ٹرمپ پر تنقید کی تھی ۔