مرحوم محمد عبدالستار کے سانحہ ارتحال پر دارالعلوم نظام آباد و مسجد کوثر علی میں تعزیتی اجلاس و قرار داد کی منظوری

03:45PM Sat 18 Feb, 2017

مرحوم کی ملّی و فلاحی خدمات نا قابل فراموش نظام آباد(بھٹکلیس نیوز) دارالعلوم نظام آباد و مسجد کوثر علی میں آج بعد نمازِ جمعہ مرحوم محمد عمر عبدالستار کے سانحہ ارتحال پر ایک تعزیتی اجلاس جناب سید مقصود عالم صاحب نائب صدر انتظامی کمیٹی کی صدارت میں منعقد کیا گیا اس اجلاس کے موقعہ پر کمیٹی کے عہدیداران مسرز ،سید مقصود عالم، محمد یوسف معتمد کمیٹی،مولانا حافظ مختار احمد،صوفی رؤف اعظمی معتمد نشر اشاعت ،نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کا سانحہ ارتحال ضلع نظام آباد کی عوام کا ایک بہت بڑا نقصان ہے مرحوم اپنی زندگی میں ملت کی فکر او رملّی وفلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا کرتے تھے ۔ بلا کسی تفریق کے ہر مسلک کے اکابرین کی عزت و احترام کیا کرتے تھے ، ہر دینی جلسوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا کرتے تھے بالخصوص بزرگانِ دین کے آستانوں سے انہیں کافی لگا ؤ تھا، سید شاہ امان اللہؒ کے آستانہ پر آپ ہمیشہ ایک خادم اور مہمان خصوصی کی حیثیت سے بلا ناغہ حاظر ہوا کرتے رہے ، اور انکا سانحہ ارتہال بھی سید شاہ امان اللہ حسینی ؒ کے /274عرس کے موقع پراولیاء اللہ کے آستانہ پر حاضری چادر گل کے بعد دعاء و سلام کے بعد آپ سینی تکلیف محصوص کی اور وہیں بزرگ کے آستانہ کے احاطہ میں آپ داعی اجل کو لبیک کہا (انا للہ و انا الیہ راجعون) یہ پہلا واقعہ جو نظام آباد میں وقوع پزیر ہوا ہے باوضو درود کی تلاوت کے بعد مرحوم کی موت پر عقیدت مندوں نے رشک کا اظہار کیا ۔ان قائدین نے کہا کہ اولیاء اللہ کے آستا نوں پر کلمہ کے ساتھ موت اللہ تعالیٰ اپنے چاہنے والے اور عبادت گزار بندوں کو عطاء کرتے ہیں مرحوم ۔تہوارؤں کے موقوں پر وہ قومی یکجہتی کے پیغام کو عام کرتے اپنے رفقاء کے ہمراہ مساجد کا گشت کرتے ہوئے نگرانی کرتے ،وہ کئی سیاسی،سماجی و ملّی تنظیموں سے جڑے ہوئے تھے۔ بڑے ،بوڈھے ،بچوں کے ساتھ ادب احترام کے ساتھ ملا کرتے تھے ۔مرحوم کی خدمات کو ضلع نظام آباد کی عوام نہیں بلکہ ریاست و پڑوسی ریاست کی عوام ان کی خدمات کو رہتے دم تک یاد رکھے گی۔جو نا قابل فراموش ہیں، اس تعزیتی اجلاس کے موقع پر جناب محمد یوسف معتمد انتظامی کمیٹی کیجانب سے ایک تعزیتی قرار داد منظور کی گی اور مرحوم کی حق میں مولانا مختار احمد کی قیادت میں مرحوم کی مغفر ت کی اور پسمناندگا ن کے حق میں صبر جمیل کے حق میں دیا کی گئی ۔ پروگرام کا آغاز حافظ نعیم اللہ خان کی قرآن مجید کی طلاوت سے عمل میں آیا اس موقع پر کمیٹی کے عہدیداران محمد کلیم، محمد عبدالکریم،مرزا نصیر احمد بیگ،عبدالمجید خان و دیگر احباب موجود تھے۔صوفی رؤف اعظمی کے شکریہ پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔۔