جنم دن کے موقعہ پر دوست کا قتل۔ تین ملزمین گرفتار

02:13PM Wed 9 Aug, 2017

بنگلور( بھٹکلیس نیوز ):۔ تلگۂ پورہ پولیس نے جنم دن کے موقعہ پر ایک نوجوان کو قتل کرنے کے الزام میں تین ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا اور تینوں ملزموں کو عدالت کے سامنے پیش کرنے کے بعد عدالتی حراست میں رکھا گیا ہے۔ملزموں کی پہچان کوتنور مین روڈ کے 37سالہ ذبیح اللہ ۔ 28 سالہ تنویر پاشاہ اور انجنا پورہ کے 27سالہ نوین کمار کے طورپر کی گئی ہے ۔جے نگر ، بی ڈی اے لے آؤٹ علاقہ کا رہنے والا 32سالہ رحمت اللہ نے شراب پی کر نشے کی حالت میں دوست ذبیح اللہ کی قیمتی کار چلا کر حادثہ کا شکار کردیا تھا جس سے کار کو تھوڑا نقصان پہنچا تھا۔اسی بات کو لیکر دونوں کے درمیان جھگڑا ہواتھا۔ذبیح اللہ نے رحمت اللہ سے کار کو جو نقصان ہوا تھا اس کی مرمت کرانے یا رقم دینے کی مانگ کرنے لگا تھا۔رحمت اللہ رقم دینے کے بہانے کئی مرتبہ وعدہ خلافی کی تھی جس کی وجہ سے ذبیح اللہ نے اس کی پٹائی کرکے واپس بھیج دیا تھا۔ ذبیح اللہ نے اپنی بے عزتی کا بدلہ لینے کے مقصد سے رحمت اللہ کا قتل کرنے کا خطرناک منصوبہ بنایا۔ اس نے 4اگست کو رحمت اللہ کا جنم دن منانے کے بہانے ایک پارٹی دی تھی اور پارٹی کے دوران تمام چاروں دوستوں نے خوب شراب پی اور پھر رحمت اللہ خوب نشے میں ہونے پر اس کا اغوا کرکے میسور روڈ کی طرف لے گئے اور کار میں اس کا گلا گھونٹ کر قتل کرڈالا اور لاش کو سڑک کے کنارے پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔اس سلسلہ میں پولیس نے ضروری کاروائی کرنے ک بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری اسپتال بھیجا اور قتل کا معاملہ درج کرکے جانچ شروع کی تھی۔ جانچ کے دوران پتہ چلا کہ رحمت اللہ اور ذبیح اللہ کے درمیان کار کے معاملہ کولیکر چل رہی دشمنی کے تعلق سے جانکاری ملی اور سب سے پہلے ذبیح اللہ کو گرفتار کرلیا گیا اور اس کی اطلاع پر دیگر دو ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔