مہاراشٹر: بی جے پی نے اپنے اسپیکر امیدار کا نام واپس لیا، کانگریس رہنما نانا پٹولے بلا مقابلہ منتخب
03:55PM Sun 1 Dec, 2019
مہاراشٹر میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اسپیکر کے لئے مقرر کئے گئے اپنے امیدوار کا نام واپس لے لیا ہے۔ بی جے پی نے اس عہدے کے لئے کشن کٹھورے کو امیدوار بنایا تھا لیکن اسمبلی میں انتخاب سے عین قبل اس نے کٹھورے کا واپس واپس لینے کا اعلان کر دیا۔ امیدوار کا نام صبح ساڑھے دس بجے تک واپس لیا جا سکتا تھا۔
اسپیکر کے انتخاب سے کچھ وقت پہلے ایک کل جماعتی اجلاس کا انعقاد یا گیا، جس کے بعد بی جے پی نے انتخاب سے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کر لیا۔ دریں اثنا، کانگریس رہنما نانا پاٹولے نے صحافیوں سے کہا کہ مہاراشٹرا اسمبلی کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب کوئی اسپیکر بلامقابلہ منتخب کیا گیا ہے۔