ٹرافک کا مسئلہ حل کرنے بیپن ھلی سے وھائٹ فیلڈ کے درمیان اربن ریل کی سہولت شروع
04:07PM Sat 19 Aug, 2017
بنگلور(بھٹکلیس نیوز):۔ وزیر برائے ریلویس سریش پربھو نے آج نئی دہلی سے ویڈیوکانفرنس کے ذریعہ بنگلور سب اربن ریل پروجکٹ کے پہلے مرحلہ کے تحت بیپن ھلی سے وھائٹ فیلڈ کے درمیان ریل گاڑی کی سرویس کا آغاز کیا۔ جس سے لگ بھگ 10ہزار لوگوں کو فائدہ ہوگا۔ یہ ریل گاڑی صبح اور شام تک چلے گی۔ جس سے سرکاری ملازین ۔طلباء ۔ مزدور ۔تاجروں ۔دکانداروں اور دیگر لوگوں کو کافی فائدہ ہوگا۔ان دونوں علاقوں کے درمیان ہر دن ہزاروں لوگ سفر کرتے ہیں اور یہاں زیادہ ٹرافک ہونے کی وجہ سے لوگوں کو بہت پریشانی ہوئی تھی۔ وھائٹ فیلڈ اور آس پاس کے علاقوں میں کافی تعداد میں سافٹ ویر کمپنیاں ہیں اس کے علاوہ کئی انڈسٹریل علاقے بھی ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ یہ ریل گاڑی صرف صبح اور شام میں چلے گی۔ بیپن ھلی سے ریل گاڑی 8:25بجے صبح روانہ ہوگی اور وھائٹ فیلڈ کو 8:50بجے پہنچے گی۔ یہی ریل گاڑی شام 6:25بجے وھائٹ فیلڈ سے روانہ ہوگی اور بیپن ھلی کو 6:40بجے پہنچے گی۔دونوں علاقوں کے درمیان کرایہ 10روپےئے مقرر کیا گیا ہے اور ماہانہ ریل پاس کے لئے 175روپیوں کی قیمت مقرر کی گئی ہے۔ کئی لوگوں نے کے آر پورم اور ہوڑی کے لئے بھی ریل گاڑی کی سہولت فراہم کرانے کی مانگ کی ہے اس ریل گاڑی میں صرف 2,412مسافر ہی سفر کرسکتے ہیں۔ یہاں بی ایم آر سی ریل کی جانب سے نمّا میٹرو پروجکٹ کا کام بھی تیزرفتار سے جاری ہے۔ ان تمام تعمیرائی کاموں کو جلد سے جلد مکمل کرکے میٹرو ریل کی سہولت فراہم کرانے کی مانگ کی ہے۔ دوسری طرف سب رابن ریلوے پروجکٹ کے تحت سنگولی رانیا سٹی ریلوے اسٹیشن سے رام نگر اور چن پٹن کے درمیان دن میں چار مرتبہ ٹرپ لگا رہی ہے ۔اب بنگلور سے میسور کے درمیان دوہری ریلوے لین بچھانے کے بعد میسور اور بنگلور کے درمیان چلنے والی ریل گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ اس کے علاوہ رام نگر اور چن پٹن سے کینگیری ۔ کے آر پورم ۔ شیواجی نگر۔ سٹی ریلوے اسٹیشن ۔ یشونت پور ۔ملیشورم۔ نیلمنگل ۔ ہیجالا۔ دوڈبالاپور اوردیگر مقامات کے لئے بھی سب اربن ریلوے گاڑیوں کو شروع کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے ۔ دوسری طرف نمّا میٹرو کے تحت شہر کے مضافاتی علاقو ں کو بھی میٹرو ریل کی سرویس شروع کرنے کے لئے سروے کا کام جاری ہے۔