شدت پسند تنظیموں کے احتجاج کے بیچ کیرالہ کے وزیر اعلیٰ مینگلوور پہنچے
03:55PM Sat 25 Feb, 2017
بھٹکلیس نیوز /25 فروری،2017
مینگلورو / (نامہ نگار) ہندو شدت پسند تنظیموں کے احتجاج کے باؤجود آج صبح کیرالہ کے وزیراعلیٰ پینرائی وجئین ٹرین پر سوار ہوکر مینگلور پہنچے ۔ ان کی آمد کے پیش نظر آج مینگلور بندکا اعلان کیا گیا تھا اور شہر کے کچھ مضافاتی علاقوں میں بسوں پر پتھراؤ کرکے لوگوں کے اندر ڈر اور خوف پیدا کرنے کی کوشش کی گئیتھی ۔
ریلور اسٹیشن پر اتر کر وزیراعلیٰ پینرائی وجئین سخت حفاظتی انتظاما ت کے ساتھ یہاں سے وہ سیدھے وارتھا بھارتی کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے وارتھا بھارتی کے پروگرام کے لئے چلے گئے اور دوپہر تین بجے انہوں نے قومی یکجہتی ریلی میں بھی شرکت کی۔
اُدھر شرپسندوں کی طرف سے بسوں پر پتھرائو کا سلسلہ جاری رہا، تازہ اطلاعات کے مطابق مینگلور اسٹیٹ بینک سے عطاور۔منگلادیوی کے لئے نکلے ایک بس سمیت مزید کچھ بسوں پر بھی پتھرائو کرکے بسوں کی ونڈ اسکرین کو نقصان پہنچانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
شہر میں ویسے حالات مکمل قابو میں ہیں اور حالات پر گہری نظر رکھنے پولس کے اعلیٰ حکام شہر میں ہی موجود ہیں۔ اہم ناکوں پر پولس کا سخت پہرہ بٹھایا گیا ہے۔