کب آئیں گے ہندوستانی عوام کے لئے اچھے دن
04:56PM Thu 1 Jun, 2017
چن پٹن :(بھٹکلیس نیوز) 25مئی 2017کو این ڈی اے کے زیر اقتدار مودی حکومت کے 3سال مکمل ہوئے۔ اس موقع پر 56انچ کا سینہ والے مودی جی نے بڑے فخر کے ساتھ اپنے کارنامہ الیکٹرنک میڈ یا پر بتایا مختلف شعبوں میں ہوئی ترقی کی تفصیلات دی۔ ان کی حکومت کے ٹھوس اقدامات سے لوگوں کی زندگی بدل گئی۔ اس تبصرہ پر تنقید کرتے ہوئے بنگلور زون کے کوڈی نیٹر ٹائیگر سید یوسف خوندمیری نے کہا کہ ان 3سال میں عوام کو کچھ نہیں ملا نہ کوئی ریاست میں ترقی ہوئی ہے۔ اگر ترقی ہوئی ہے تو صرف فرقہ پرست تعصب ذات پات، قتل و غارت گری، ظلم و ستم کے لئے ترقی ہوئی ہے۔ 2014میں جب دیش کے عوام سے مدوی نے کئی وعدے کئے تھے۔ کہا تھا کہ میری حکومت آنے کے بعد ہر ہندوستانی کا آکاؤنٹ میں 15لاکھ ڈالا جائے گا۔ بلیک منی (کالا دھن) جو باہر کے ملکوں میں اُسے لا یا جائیگا غریب ریاستوں کے کچھ شہروں کو اسمارٹ سٹی بنایا جائیگا۔ ہر سال ایک کڑوڑ نوجوانوں کو روزگار مہیا کرایا جائیگا۔ سارا ملک کرپشن سے پاک کردیا جائیگا۔3سال ہوگئے ابھی تک کالا دھن نہیں لایا، نہ ہر ہندوستانی کے آکاؤنٹ میں 15لاکھ ڈپازٹ ہوئے ، نہ اسمارٹ سٹی بنے ، نہ روزگار ملا، اگر اچھے دن آئے تو فرقہ پرستوں کے لئے لٹیروں کے لئے، جھوٹوں لوگوں کے لئے، مجرموں کے لئے،مودی حکومت کے غلط اقدام سے نوٹ بندی عمل میں آئی، جس کے اثر سے 160سے زائد انسانوں کی موت واقع ہوئی ہے اور آج تک عوام پریشانی اُٹھارہی ہے۔
گاؤکشی، نوجہاد، تبدیلی مذہب کی بنیاد پر اقلیتی فرقے پر بے انتہاء ظلم ہورہا ہے۔ کئی معصوم عوام فرقہ پرست موت کے گھاٹ اُتار چکے ہیں۔ اُدھر جموں و کشمیر میں حالات انتہائی تشویشناک ہیں کئی مہینوں سے سیکورٹی فورس اور جنگجوں کے درمیان خانہ جنگی کا ماحول بنا ہوا ہے۔ تین طلاق پر مسلمانوں میں بے چینی کا ماحول ہے جانوروں کی فروخت پر پابندی اور ہوٹلوں پر 12تا 18فیصد جی ایس ٹی سے مالک گاہک اور عوام پریشانی میں مبتلا ہوئے ہیں۔ مہنگائی ساتواں آسمان پر ہے مگر مودی مست مگن غیر ملکوں کا سفر کررہا ہے اب تک 45 ممالک کا دورہ کیا ہے جس سے خزانہ پر 300کڑوڑ کا بوجھ پڑا ہے اور ان ے وزیروں کے سفر کا خرچ 600کڑوڑ روپےئے ہے۔ اتنا خزانہ پر بوجھ 10سال میں سابق وزیراعظم من موہن سنگھ اور اُنکے وزیروں نے نہیں ڈالا تھا صرف 2یا 3 ریاستوں میں الیکشن جیت کر اور الیکٹرانک میڈیا کے بل بوتے پر مودی گھمنڈ اور اہنکار کی بلندی پر ہیں ۔ اس لئے ٹائیگر یوسف نے مودی جی کو اپنے کام کا ڈھنگ بدلنے کو کہا ہے۔ آسمان سے زمین پر آئیں، لاچار مجبور عوام کی پریشانی کو سمجھیں پل بھر میں حالات بدل جائیں وقت آپکو صحیح مقام دکھادے گا تب سوچنے سمجھنے کا وقت نہیں ملے گا بہتر ہے عوام کے لئے کچھ اچھے کام کریں۔