براک اوباما نے نیلسن منڈیلا کا قول نقل کرنے کے سوا اس پراپنی جانب سے کوئی رائے نہیں دی۔ ٹوئٹر پر پوسٹ کردہ ایک تصویر میں ایک کھڑے سے باہرچار بچے براک اوباما کو دیکھ کرمسکرا رہے ہیں۔ بچوں میں سفید اور سیاہ فام دونوں شامل ہیں۔
’اوباما‘ کی ایک ٹویٹ پر ’لائیکس‘ کے نئے ریکارڈ قائم
03:54PM Thu 17 Aug, 2017
دبئی ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ
موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نسبت سابق صدر براک اوباما نے پیغامات جاری کرنے کے لیے سوشل میڈیا کو ذریعہ نہیں بنایا مگر حال ہی میں ان کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ’ٹوئٹر‘ پر کی گئی ایک ’ٹویٹ‘ نے لائیکس کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق براک اوباما کی اس ٹویٹ میں انھوں نے جنوبی افریقہ کے نسل پرست نظام کے مخالف رہنما آنجہانی نیلسن مینڈیلا کے اقوال درج کیے اور ساتھ میں اپنی تصویر لگائی جس میں وہ مختلف نسلوں کے بچوں سے ملاقات کر رہے ہیں۔
انہوں ںے ٹویٹ میں نیسنل منڈیلا کا وہ قول دہرایا کہ ’پیدائشی طور پر کوئی انسان چہرے کے رنگ، نسل اور مذہب کی بنیاد پر دوسرے سے نفرت نہیں کرتا‘۔ ان کی یہ ٹویٹ اتوار کو پوسٹ کی گئی تھی۔ بدھ کو اس پر لائیکس کی تعداد 33 لاکھ تک جا پہنچی ہے جب کہ 13 لاکھ صارفین نے اسے ‘ری ٹویٹ‘ کیا۔