اتر کینرا ضلع کے فٹ بال ایسوسی ایشن کا قیام؛ احید محتشم صدر تو معاویہ محتشم بنے جنرل سکریٹری
02:00PM Mon 25 Sep, 2017
بھٹکلیس نیوز / 25 ستمبر، 17
بھٹکل / (رضوان گنگاولی) سرزمین بھٹکل اور اس کے اطراف فٹ بال کے کھیل کو رواج دینے والی اور یہاں بچوں سے لے کر نوجوانوں تک میں اس کا شوق پیدا کرنے والی ٹیم بھٹکل انٹر فٹ بال ایسوسی ایشن (بیفا) کے ممبران کی طرف سے ایک بڑا قدم اٹھایا گیا ہے ،جس کے تحت ضلع کے کھلاڑیوں کو آگے تک پہنچانے اور ان کی صلاحیتوں کو کارگر بنانے کے لئے اتر کینرا ضلع فٹ بال ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ اس ایسوسی ایشن کے قیام کی جانکاری دینے کے لئے منعقد اخباری کانفرنس میں جناب احید محتشم نے اس کے اغراض و مقاصد کو میڈیا کے سامنے رکھا اور کہا کہ ہمارے ضلع میں کئی ایسے کھلاڑی ہیں جو بہت اچھا فٹ بال کھیلتے ہیں لیکن انہیں پلیٹ فارم نہ ملنے کی بناء پر وہ آگے نہیں جارہے ہیں تو انہیں ایک پلیٹ فارم پر لانے اور آگے بڑھانے کی غرض سے اس ایسوسی ایشن کو قائم کیا گیا ہے۔ اس غرض سے اس میں ضلع کی نوٹیموں کا انتخاب کیا گیا ہے اور شیرور کی ایک ٹیم کو بھی اعزارطور پر اس ایسوسی ایشن میں رکھا گیا ہے۔
جناب معاویہ محتشم نے بھی اس ایسوسی ایشن کی تفصیلات بتائیں اور اس کے لئے منتخب ہونے والے عہدیداران کے ناموں کا ذکر کیا ہے جو کہ مندرجہ ذیل ہیں۔
عہدیداران کی تفصیلات
سرپرست : حفظ الرحمن برماور ۔رحمت اللہ راہی
صدر : آحید محتشم ، بھٹکل
نائب صد : ونایک پجاری ، ہلیال
جنرل سکریٹری : معاویہ محتشم ، بھٹکل
ایڈیشنل جنرل سکریٹری : پون ڈی شیٹی ، کمٹہ
خازن : شملان سیف ، ہوناور
گورننگ بورڈ ممبر : معاویہ محتشم ، بھٹکل
اسوسی ایشن میں شامل دس ٹیموں کے نام :
بیفا فٹ بال کلب بھٹکل
راونتھ فٹ بال کل ب کمٹہ
سری ماری کمبا فٹ بال کلب سرسی
ڈانڈیلی فٹ بال کلب ڈانڈیلی
منگوڈ فٹ بال کلب منگوڈ
کاروار فٹ بال کلب کاروار
ہلیال فٹ بال کلب کاروار
منکی فٹ بال کلب ہوناور
رویل یونائیڈیڈ فٹ بال کلب شیرور
بھٹکل فٹ بال کلب بھٹکل
عہدیداران کی تفصیلات
سرپرست : حفظ الرحمن برماور ۔رحمت اللہ راہی
صدر : آحید محتشم ، بھٹکل
نائب صد : ونایک پجاری ، ہلیال
جنرل سکریٹری : معاویہ محتشم ، بھٹکل
ایڈیشنل جنرل سکریٹری : پون ڈی شیٹی ، کمٹہ
خازن : شملان سیف ، ہوناور
گورننگ بورڈ ممبر : معاویہ محتشم ، بھٹکل
اسوسی ایشن میں شامل دس ٹیموں کے نام :
بیفا فٹ بال کلب بھٹکل
راونتھ فٹ بال کل ب کمٹہ
سری ماری کمبا فٹ بال کلب سرسی
ڈانڈیلی فٹ بال کلب ڈانڈیلی
منگوڈ فٹ بال کلب منگوڈ
کاروار فٹ بال کلب کاروار
ہلیال فٹ بال کلب کاروار
منکی فٹ بال کلب ہوناور
رویل یونائیڈیڈ فٹ بال کلب شیرور
بھٹکل فٹ بال کلب بھٹکل