رکن اسمبلی کے ہاتھوں سرکاری اسپتال میں نئے زچگی خانہ کا افتتاح
03:52PM Mon 22 Jul, 2013
رکن اسمبلی کے ہاتھوں سرکاری اسپتال میں نئے زچگی خانہ کا افتتاح
بھٹکلیس نیوز /22جولائ 13
بھٹکل (رضوان گنگاولی) بھٹکل کے مقیم این آر ائی یونس قاضیا کی جانب سے بھٹکل سرکاری اسپتال میں 175000/ کی لاگت کا زچگی وارڈ کا افتتاح عمل میں آیا۔ اس موقع پر مہان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے بھٹکل و ہوناور تعلق رکن اسمبلی مسٹر منکال ویدیا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس موقع پر بہت ہی خوشی ہو رہی ہے کہ ایسے بھی لوگ آج کی دنیا میں موجود ہے جو اپنی زندگی لے علاوہ دوسروں کی زندگی کا بھی خیال رکھتے ہے ۔میں دل کی گھرائی سے جناب یونس قاضیا صاحب کو مبارک باد پیش کرتا ہوکہ انہوں نے اتنی بڑی لاگت(175000/-)رقم کا خرچ کر کے لوگوں کے لئے زچگی خانہ وارڈ کی تعمیر کیا۔اس موقع پر موصوف رکن اسمبلی نے کہا کہ اس سلسلہ میں مجھے سے جتنا ہو سکیں گا میں اس کے لئے حاضر ہو پس آپ ایک قدم آگے بڑھے ۔موصوف نے مزید کہا کہ میری یہاں پر موجود سرکاری ادیکاری سے عوام سے متعلق خدمت میں مزید بہتری کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ آپ ڈاکٹرس کی نگرانی میں یہاں کے غریب مریضوں کا علاج ہوتا ہے اور میری آپ ڈاکٹر سے بنتی ہے کہ آپ ان غرباء کا دل سے خدمت کریں۔اس موقع پر ایک اور مہان خصوصی کی حیثیت سے شریک بھٹکل اے سی مسٹر وی پی منوہر نے بھی اپنے تاثرات پیش کئے جس میں انہوں نے جناب یونس قاضیا کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انسان کے کام آنا یہ واقع انسانیت کا ایک عظیم کام ہیں۔بھٹکل میں ایسے کئی افراد موجود ہیں جو سماجی کاموں کو انجام دینے میں اول صف پر نظر آتے ہیں۔مزید ان حضرات سے میری درخواست ہے کہ ایسے کاموں میں اپنا تعاون جاری رکھیں۔اس موقع پر بھٹکل کے سماجی کارکن جناب سید حسن برماور صاحب نے بھی اپنے تأثرات کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں ہمارے سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹروں کا بہت احسان مند ہون کہ وہ غرباء کے بہت کام آرہے ہے۔موصوف نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ میں ہمارے بھٹکل اے سی مسٹر وی پی منوہر صاحب کا شکر گزار ہو کہ انھوں نے ہمارے بھٹکل کے موجودہ مسائل پر بڑھ چڑھ کر اے حل کرنے کی کوشش کر رہے ہے اور ہمارے رکن اسمبلی مسٹر منکل ویدیا کی تعارف کی کوئی ضرورت نہیں ہے یہ سماجی کارکن کی حیثیت سے مانے جاتے ہے میں مزید ان سبھی افسران سے بنتی کرتا ہوں کہ بھٹکل کے مسائل کو حتی الامکان حل کرنے کوشش کرے۔اس موقع پر عبدالرحمٰن صدیقی ،صدیقہ میراں،سید حسن برماور ،بھٹکل سرکاری اسپتال کے ڈاکٹرس و دیگر حضرات موجود تھے۔
15/ واضح رہے کہ آنے والی اگسٹ کی پندرہ تاریخ کو بھٹکل سرکاری ہسپتال میں بلیڈ بینک کا قیام عمل میں آئیں گا۔