سادھوی پراچی کا متنازعہ بیان، کہا-مسلم خواتین نکاح حلالہ اور تین طلاق سے بچنے کے لئے کریں ہندو لڑکوں سے شادی

03:31PM Tue 31 Jul, 2018

ہندوتو کا پرچم لہرانے والی سادھوی پراچی نے ایک اور متنازعہ بیان دے کر سب کا دھیان اپنی جانب مرکوز کر لیا ہے۔ سادھوی پراچی کا کہنا ہے کہ تین طلاق اور نکاح حلالہ سے بچنے کے لئے مسلم خواتین کو ہندو مردوں سے شادی کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا’’ مسلمان لڑکیوں کو نکاح حلالہ اور تین طلاق سے پیچھا چھڑانے کے لئے ہندو لڑکوں سے شادی کرنی چاہئے اور جو مولانا غلط فتویٰ نکال کر معاشرہ کو خراب کر رہے ہیں ان کو سزا ملنی چاہئے۔
وشو ہندو پریشد کی لیڈر سادھوی نے کہا کہ وہ بریلی کی تین طلاق متاثرہ ندا خان اور تمام مسلم خواتین سے ملنا چاہتی ہیں اوران سے ہندو مذہب کو قبول کرنے لئے بھی کہنا چاہتی ہیں۔ ندا خان نے سر عام تین طلاق اور گھریلو تشدد کے خلاف قدم اٹھایا ہے مگر ان کے خلاف جامع مسجد بریلی کے امام نے فتوی جاری کر دیا ہے‘‘۔
واضح ہو کہ کل بھی سادھوی پراچی نے ایک متنازعہ بیان دیا تھا۔ انہوں نے کانگریس صدر راہل گاندھی پر تنقید  کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اگر 2019 میں اکثریت حاصل نہیں ہوگی تو اس سے بہتر ہے کہ وہ شادی کر لیں۔