رمیش کمار سکیولر اوراقلیت نواز لیڈر ہیں۔ اکبر شریف

04:01PM Fri 11 Aug, 2017

کولار (بھٹکلیس نیوز )کولار ضلع کے نگران کار وزیر برائے صحت شری رمیش کمار ایک تجربہ کار لیڈر ہیں بلکہ اقلیت نواز بھی اُردو دوست بھی کئی دہوں سے حلقے کے مسلمانوں کے لئے کام کرتے آئے ہیں۔ اور ابھی ہمارے وقت اقلیتوں کی فلاح و بہبودی کے لئے کوشاں ہیں۔ ایسے اقلیت نواز لیڈر کے خلاف غلط بیانی سے کام لیتے ہوئے ، ایس بی یم سی، ڈائرکٹر عطا ء اللہ خان ایک سکیولر لیڈر کے تعلق سے سرینواس پور کے مسلمانں میں بدگُمانی پیدا کررہے ہیں اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈر اکبر شریف نے بتایا کہ اس طرح کے غلط بیانات سے رمیش کمار کے امیج کو خراب کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوسکتی ہم اس کے سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ کانگریس پائے کے تعلقہ صدر اکبر شریف ،سابق صدر بلدیہ مختار صاحب ،سابق نائب صدر بلدیہ اور وقف مشاورتی کمیٹی کے رکن مختار کی موجودگی میں اخباری کانفرنس میں بتایا کہ رمیش کمار نے سری نیواس پور کے مسلمانوں کے ہر مطالبہ کو منظوری دی ہے۔ جامع مسجد عید گاہ کی حصار بندی کے لئے 10 لاکھ روپئے کا فنڈ جاری کیا ہے ۔مگر چند ناگزیر وجوہات کی بنا پر تعمیری کام میں تاخیر ہوئی ہے۔ بہت جلد کام پورا کر لیا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ وقف آفیسر اعجازاحمد نے بتایا کہ سری نواس پور تعلق کے لئے وقف بورڈ کی جانب سے 1.06کروڑ روپئے جاری ہوئے ہیں10ہزار مکانات جارے کرائے ہیں۔ اس لئے کہ حلقہ کا کوئی فرد بے گھر نہ رہے۔ ہندوستان کا پہلا محلہ اسپتال دہلی میں قائم ہوا ۔ جس کے بعد کرناٹک میں وہ بھی سری نواس پور ٹاون میں قائم ہوا یہ ایک تاریخی مثال ہے رمیش کمار ہمیشہ سے ایک سکیولر لیڈر رہے ہیں اور خاص کر مسلمانوں کے لئے بہت سا کام کیا ہے۔ ہماری مسلم قوم احسان فراموش نہیں ہے۔ احسان شناس قوم ہے۔ ا س لئے رمیش کمار کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے سرینیواس پور کی عوام سے خاص کر مسلمانوں سے گذارش کرتے ہیں کہ عطا ء اللہ خان جیسے موقع پرست مفاد پرست شخص کی باتوں پر دھیان نہ دیں۔