ہونیگیدے سرکاری ہائی اسکول میں پرتیبھا کارنجی کا انعقاد
03:39PM Mon 2 Dec, 2013
ہونیگیدے سرکاری ہائی اسکول میں پرتیبھا کارنجی کا انعقاد
بھٹکلیس نیوز / 02 دسمبر، 13
بھٹکل / (رضوان گنگاولی) ہونیگیدے سرکاری اسکول میں آج صبح اسکولی بچوں کے مابین ثقافتی مقابلہ 'پرتیبھا کارنجی' کا انعقاد کیا گیا تھا جس کا افتتاح ضلع پنچایت ممبر جئے شری موگیر نے دیپ جلا کر کیا ۔ ہیبلے گرام پنچایت صدر محترمہ رادھا ایس نائک کی صدارت میں صبح 09:00 بجےاس پروگرام کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے تعلقہ پنچایت ممبر جیا ایل نائک شریک رہیں ۔ اس کے علاوہ بھاسکر پوجاری ، پی ایس ہیبلے ، راما جٹپا نائک وغیرہ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔افتتاحی پروگرام کے بعد سے عصر تک مختلف اسکولوں کے طلبہ کے مابین ثقافتی مقابلے چلے ۔