بی جے پی انتظامیہ نشست میں سے ایک  بی جے پی لیڈر گرفتار

03:41PM Sat 21 Jan, 2017

بھٹکلیس نیوز / 21 جنوری، 2017 گلبرگہ / (نامہ نگار) ضلع  گلبرگہ میں ہورہی بی جے پی انتظامیہ نشست میں سنٹرل منسٹر سدانند گوڈا کی موجودگی میں ایک عصمت دری  کیس کے ملزم کو پولس نے حراست میں لے لیا ہے۔ اس بی جے پی قومی ایس ٹی مورچہ کے ممبر وینکٹیش موریا کے خلاف بینگلورو کے اپر پیٹے پولس تھانہ میں عصمت دری اور دھوکہ دہی کا کیس درج ہوا تھا جس کے بعد سے یہ شخص لاپتہ تھا، اس درمیان گلبرگہ کی ایک میٹنگ میں اس کی شرکت کی خبر پولس کو ملی اور پولس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا۔ (ترجمہ : اے جے اسدی)