اردو آڈیو کے ڈائریکٹر جناب مولانا عبدالمتین منیری صاحب کی والدہ کا انتقال

10:15AM Wed 15 Feb, 2017

بھٹکلیس نیوز / 15 فروری، 17 بھٹکل / (ایڈیٹر ڈیسک) بھٹکلیس ڈاٹ کوم کے تحت چلنے والے اردو آڈیو ویب سائٹ کے ڈائریکٹر جناب مولانا عبدالمتین صاحب کی والدہ محترمہ بی بی رقیہ صاحبہ (80) کا آج صبح انتقال ہوا ہے۔ اطلاع کے مطابق آج صبح ان کی طبیعت ناساز ہونے کی بناء پر انہیں مینگلورو اسپتال لے جایا جارہا تھا لیکن مرحومہ نے راستے میں ہی داعی اجل کو لبیک کہہ دیا۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ ادارہ بھٹکلیس مولانا محترم اور ان کے اہل خانہ کی تعزیت کرتے ہوئے دعا گو ہے کہ اللہ مرحومہ کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے اور اعلیٰ علیین میں جگہ نصیب فرمائے ۔ آمین