برطانوی وزیر اعظم تھریسا مئے نے کہا، اسلام امن و محبت کا درس دیتا ہے

01:12PM Tue 20 Feb, 2018

لندن ۔ اسلام کی صحیح شبیہ کو اجاگر کرنے کے لیے برطانیہ بھر کی 200 سے زائد مساجد سب کے لیے کھول دی گئی ہیں۔ اس موقع پر برطانوی وزیراعظم تھریسا مئے نے کہا ہےکہ اسلام امن و محبت کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف مذاہب، رنگ و نسل کے افراد کو مل کر برطانوی معاشرے میں مثبت کردار یقینی بنانا چاہیے۔ برطانوی وزیراعظم تھریسا مئے نے بھی مسجد کا دورہ کیا۔ مسجد اوپن ڈے کو خوش آئند اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلام کو مزید سمجھنے کا موقع ملا۔ جامع مسجد میڈن ہیڈ کے دورہ کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مسجد میں تمام مذاہب کے لوگوں کی شرکت مثبت اقدام ہے۔برطانوی وزیراعظم تھریسا مئے نے اسلامی لٹریچر کا مطالعہ بھی کیا۔