اذان سے متعلق ٹویٹ پر چوطرفہ تنقید کے بعد سونو نگم نے دی صفائی ، کسی کو لگتا ہے کہ پیغمبر اسلام کی تنقید کی ، تو میں معافی چاہتا ہوں
03:29PM Wed 19 Apr, 2017
ممبئی : اذان سے متعلق ٹویٹ کرنے کے بعد ٹوئٹر پر چوطرفہ تنقید کی زد میں آنے کے بعد معروف سنگر سونو نگم نے اس پر اپنی صفائی پیش کی ہے ۔ سونو نگم نے ایک پریس کانفرنس کرکے اپنا موقف پیش کیا ۔ سونو نے کہا کہ انہیں اب بھی یقین نہیں ہو رہا ہے کہ ایک چھوٹی سی بات کو اتنا بڑا بنا دیا گیا ۔ یہی نہیں انہوں نے اپنے اوپر ہو رہی چوطرفہ تنقید کی مخالفت میں اپنا سر بھی منڈوا لیا۔
سونو نگم نے کہا 'آج جب بہت سے لوگ انہیں مسلم مخالف بتا رہے ہیں ، تو یہ ان کا مسئلہ نہیں ہے، یہ ایسے لوگوں کی سوچ کی دقت ہے، کیونکہ ان کے قریب ترین جو لوگ ہیں وہ سب کے سب مسلمان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسے شخص پر اس طرح کا الزام لگانا جو محمد رفیع کو اپنا باپ مانتا ہو، سراسر غلط ہے اور یہ ایسے لوگوں کی سوچ کی دقت ہے۔