اسموکنگ، الکوحل کے خلاف مہم اسکولوں سے شروع ہو ۔ ہرش وردھن
01:16PM Mon 18 Aug, 2014
بھٹکلیس نیوز/18،اگست 14
بنگلور/مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے یہ یقینی بنانے کے لئے ہر انفرادی شخص کو ہیلتھ کیئر ملے ایک عالمی ہیلتھ انسورنس پلان کی وکالت کی ہے ، اس میں احتیاطی ادویات ، ڈیا گنوسٹکس اور کچھ ضروری ادویات کا ایک پیکیج شامل ہے ، وہ ہفتہ کو نمہانس میں سنٹر فارلوکشن کامپلکس کے افتتاح کے لئے شہر میں تھے ،ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ اسکول میں الکوحل ، سگریٹوں کے استعمال کے مضر اثرات اور عمومی صحت آگہی کے تعلق سے واقفیت پیدا کر نے ایک گھنٹہ الگ رکھ دیں ، انہوں نے کہا کہ نمہانس کے ماہرین انسٹی ٹیوٹ اور ریاست میں اپنے ماہرین کو نہ روکیں بلکہ ایک قومی پالیسی تیار کریں ،وزیر صحت یوٹی قادر نے کہا کہ کونسلنگ ان کے لئے ابھ ضروری ہے ، جو جرم کے ملزم ہیں اسلئے کہ ٹیچلر آف کرائم کے ساتھ قید خانوں کو جانے والے ایک پی ایچ ڈی لے کر واپس لوٹتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ حکومت کر ناٹک میں نمہانس جیسے مزید مراکز کھولنے کا منصوبہ ہے ، انہوں نے مشورہ دیا کہ اسکے لئے پرائمری ہیلتھ سنٹر ، ڈسٹرکٹ اسپتال ہاتھ ملا سکتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ماسٹرس ان سائیکیا ٹری میں سرکاری کو ٹہ کی سیٹوں کو بڑھایا جائے ، نئے افتتاح شدہ ڈیاڈکشن سنٹر سے متعلق وضاحت کر تے ہوئے کہا نمہانس کے ڈائرکٹڑ اور وائس چانسلر پی ستیش چندرا نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ نے 567/کروڑ روپیوں کی لاگت سے ایک چار درجاتی عمارت پر قبضۃ کیا ہے، جس سے ایک تجربہ گاہ معلوماتی مرکز ، خواتین کے علاج کی شاخ ہے ، انہوں نے کہا کہ شہر کے شمالی حصوں میں ایک اسٹیٹ آف آرٹ پالی ٹراما سنٹر قائم کر نے ایک اور کیمپس پر قبضہ کیا جائے گا۔
A.H.K