بھٹکل قومی شاہراہ پر ہونڈا سٹی کار بے قابو ہوکر پیٹرول بنک میں گھس گئی ؛ ایک معمولی زخمی
06:19AM Sat 19 Oct, 2013
بھٹکل قومی شاہراہ پر ہونڈا سٹی کار بے قابو ہوکر پیٹرول بنک میں گھس گئی ؛ ایک معمولی زخمی
بھٹکلیس نیوز / 19 اکتوبر، 13
بھٹکل / (بھٹکل بیورو) کل دیر رات قومی شاہراہ پر واقع کامکشی پٹرول بنک کے پاس ایک ہونڈا سٹی کار بے قابو ہوکر پیٹرول بنک میں گھس گئی اور ڈیزل کے پمپ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں کار پر سوار چار افراد میں سے ایک معمولی طور پر زخمی ہوگیا جس کو بھٹکل سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد مرڈیشور لے جایا گیا ۔ زخمی کی شناخت عبداللہ ابن محسن رکن الدین کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ اطلاع کے مطابق کار تیزی سے جارہی تھی کہ سامنے سے آرہی بائک درمیان میں آگئی جس کو بچانے کے چکر میں کار بے قابو ہوگئی ۔
حادثہ کے نتیجے میں کار کے بڑے حصہ کو نقصان پہنچا ہے اور ڈیزل پمپ کو بھی نقصان ہوا ہے ۔