ریاستی حکومت کی طرف سے لوک آیوکتہ کے لئے جسٹس پی وشوناتھ کے نام کی سفارش
02:45PM Mon 9 Jan, 2017
بھٹکلیس نیوز / 9 جنوری،2017
بنگلورو : ریاستی حکومت کی طرف سے آج صبح منعقد ایک اہم میٹنگ میں کرناٹکا لوک آیوکتہ کے لئے چیف جسٹس پی وشوناتھ کے نام کی سفارش کی گئی ہے ۔ میٹنگ کے بعد اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے کہا کہ ریاستی حکومت اس نام کو لے کر بہت جلد اپنا مطالبہ گورنر واجو بھائی والا کو بھیجے گی۔
جسٹس وشوناتھ شٹی کرناٹکا ہائی کورٹ کے چیف جسٹس رہ چکے ہیں اور دس سال سے سپریم کورٹ میں سینئر وکیل کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں کرناٹکا وکلاء تنظیم کے صدر کی حیثیت سے بھی اپنی خدمات انجام دی ہیں۔
خیال رہے کہ دسمبر 2015 میں سابق لوک آیوکتہ جسٹس وائی بھاسکر راؤ کے اس عہدہ سے نکل جانے کے بعد سے یہ عہدہ خالی پڑا ہوا ہے۔