مسلم ریزرویشن پر سوال کرنے پر بھڑگ گئے چندر شیکھر راو، بولے بیٹھو، تمہارے باپ کو بھی سمجھاوں گا
02:59PM Fri 30 Nov, 2018
تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ کی پارٹی تلنگانہ راشٹر سمیتی کی حکومت نے گزشتہ سال اپریل میں جس تیزی سے مسلمانوں کو تعلیم اور ملازمت میں 12 فیصد ریزرویشن دینے والا بل پاس کیا تھا، اسے دیکھ کر یہ کہنا درست ہے کہ یہ بل ابھی تک کسی مقام پر نہیں پہنچا ہے۔ تلنگانہ کے مسلمانوں کو اب بھی اس کا انتظار ہے۔
جمعرات کو كے سی آر کی ریلی میں کسی شخص نے اس بل سے متعلق سوال پوچھ لیا تو كےسی آر بھڑک گئے۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق، جب کے سی آر کی ریلی میں کسی شخص نے ان سے پوچھ لیا کہ مسلمانوں کو 12 فیصد ریزرویشن دینے کا جو وعدہ انہوں نے کیا تھا، اس کا کیا ہوا تو اس پر کے سی آر بھڑک گئے اور بولے 12 فیصد ہی بولے، خاموش بیٹھو، تمہارے باپ کو بلا کر بھی بتائیں گے۔ '
کے سی آر نے اس شخص سے کہا، 'کیا تم یہاں کوئی تماشہ کر رہے ہو؟ سب سے پہلے بیٹھ جاؤ اور پھر سب کچھ بتائیں گے۔ 'ٹائمس آف انڈیا کی خبر کے مطابق، بعد میں چندر شیکھر راو نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت نے مسلمانوں کو 12 فی صد ریزرویشن دینے کا قدم اٹھایا ہے لیکن مرکزی حکومت سے تعاون نہیں مل پا رہا ہے۔ ہم نے سنجیدہ قدم اٹھایا ہے۔ ہم کڑی محنت کر کے اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ مرکز میں غیر کانگریسی اور غیر بی جے پی حکومت آئے اور مسلمانوں کو ریزرویشن ملے۔