ابوظہبی کے ولی عہد کی ماسکو میںپیوٹن اور جان کیری سے ملاقاتیں
01:53PM Sat 26 Mar, 2016
بوظہبی کے ولی عہد اوریواے ای کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر ان چیف نے ماسکو میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور روسی دورے پر آئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ابوظہبی کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید آل نہیان نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت دیگر عالمی اور علاقائی مسائل پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ بعد ازاں انہوں نے ماسکو دورے پر آئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے بھی ملاقات کی۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق جان کیری اور الشیخ محمد بن زاید کے درمیان ہونے والی بات چیت میں متحدہ عرب امارات اور امریکا کے درمیان تعاون کو فروغ دینے اور ایک دوسرے کے مفادات کے تحفظ کے لیے کام کرنے پراتفاق کیا گیا۔
جان کیری سے ملاقات کےموقع پر امارات کیقومی سلامتی کے مشیر طحنون بن زاید آل نہیان، وزیرخارجہ عبداللہ بن زاید آل نہیان اور دیگر بھی موجود تھے۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور خلیج سمیت پوری دنیا میں امن امان کے قیام کے لیے جدو جہد جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔