یکم نومبر سےرسوئی گیس سے تعلق نئی اسکیم
06:12PM Sat 5 Oct, 2013
بھٹکلیس نیوز
4 اکتوبر 2013
بھٹکل شہر کی عوام الناس کو شہر کے سماجی و سیاسی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کی جانب سے یہ اطلاع دی جارہی ہے کہ یکم نومبر 2013 سے رسوئی گیس مقامی گیس ایجنسی (ایل پی جی ) سے فراہم کی جانے والے گیس سیلنڈر حکومت کی طرف سے مقرر کردہ مارکٹ کے داموں (930) پر فراہم کئے جائیں گے۔ اور جو گیس سیلنڈر سبسیڈی پر دئے جاتے ہیں ۔ ان کی سبسیڈی والی رقم قریب (550) حکومت کی جانب سےآپ کے نیشنلائزڈ بینک اکاؤ نٹ میں جمع کردئے جائیں گے۔ اس ضمن میں آپ کو مقامی گیس ایجنسی سے دو فارم آدھار کارڈ کے زیراکس کا پی کے ساتھ بینک میں ایک کاپی اور دوسری کاپی گیس ایجنسی میں جمع کرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ گاہک کے لئے اس سلسلے میں آدھار کارڈ کا ہونا بہت ضروری ہے ، وررنہ آپ کو مارکٹ کے دام (930) پر ہی گیس سیلنڈر نہیں مل پائےگا ۔ یاد رہے کہ اس سلسلے میں آپ کو اکتوبر کی آخری تاریخ تک پوری کاروائی کو انجام دے دینا ہے ۔ کیونکہ یکم نومبر 2013 سے یہ نئی اسکیم نافذ کردی جائے گی ۔ مزید تفصیلات کے لئے مقامی گیس ایجنسی سے رجوع کرسکتے ہیں۔