صحافت ایک بڑا ہی مشکل و ذ مہ داری والا کام؛ کرینہ کپور

04:52PM Mon 26 Aug, 2013

ممبئى، 26 اگست (يو اين آئى)ہندی سنیما کے مشہور اداکار راج کپور کی پوتی کرینہ کپور کے مطابق صحافی کام بہت ہی مشکل اور ذمہ داری کا ہوتا ہے۔ دراسل کرینہ کپور نے ستیہ گرہ سنیما میں ایک صحافی کا کردار ادا کیا ہے۔جس میں انہوں نے اس صحافی کردار پرکافی محنت و مشکت کیا ہے ۔اس فلم کی شوٹنگ کے دوران انہیں یہ احساس ہوا کہ ایک صحافی جب اپنے میدان میں نکلتا ہے تو وہ نہ دھوپ دیکھتا ہے نہ برسات ،اُسکو ہر حال میں اپنے کام کو انجام دینا ہوتا ہے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ اس فلم ميں ميں نے صحافى کا کردار ادا کيا ہے۔ گرمى ہو يا برسات صحافيوں کو نيوز کور کرنے کے لئے جانا ہى پڑتا ہے۔ يہ ميرے لئے مشکل ہے”۔اداکارہ نے کہا کہ اس فلم ميں ميرا نبھايا گيا ٹى وى صحافى کا کردار کچھ ايسے ہى صحافيوں کا آئينہ دار ہے جن کى پورى توجہ کام پر مرکوز ہوتى ہے۔ فلم ميں اپنا کردار ادا کرکے مجھے سمجھ ميں آياکہ صحافيوں پر کتنا دباؤ رہتا ہے۔ پرکاش جى نے مجھے يہ کردار ادا کرنے کا موقع ديا ہے اس لئے ميں ان کا شکر گزار ہوں”۔