اپنے اطراف کے لحاظ سے رنگ بدلنے والا روبوٹ گِرگِٹ تیار

01:58PM Mon 8 Feb, 2016

بیجنگ: چینی انجینیئروں نے تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے ایسا مشینی روبوٹ گرگٹ بنایا ہے جو فوری طور اپنے اطراف کے لحاظ سے رنگ بدل سکتا ہے۔ ووہان یونیورسٹی کے سائنسدان گوپنگ وینگ اور ان کے ساتھیوں کی مشترکہ کوشش سے تیار کردہ گِرگِٹ کے اس ماڈل میں پلازمونک ڈسپلے نصب ہے جو نینو اسکیل اسٹرکچر اور برقی فیلڈ کے لحاظ سے رنگ بدلتا ہے۔ اس کے لیے پہلے نفیس شیشے کی پرت پر بہت باریک سوراخ کیے گئے ہیں جن میں سونے کے ذرات بھرے گئے ہیں اس کے بعد ان پر الیکٹرولائٹ مواد بھرا گیا ہے۔