ارکان اسمبلی کے خلاف پارٹی بدلی کا الزام غلط ہے

02:35PM Sat 12 Aug, 2017

چکبالاپور(( بھٹکلیس نیوز ) )جمہوری نظام پر بھرسہ نہ رکھنے والے ہی رکن اسمبلیوں کو آس دیکھاکر پارٹی بدلنے پر آمدہ کرتے ہیں،ان دنوں یہ افواہ پھیلی ہوئی ہے کہ کانگریس کے کچھ یم یل اے اور لیڈان بی جے پی میں شامل ہونے جارہے ہیں یہ بات سچائی سے دور ہے حقیقت یہ ہے کہ کانگریس کے کوئی بھی بی جے پی میں شامل نہیں ہو رہے ہیں صرف یہ افواہی ہیں بلکہ بی جے پی کے کچھ کانگریس میں شامل ہونے تیار تھے مگر میں ہی انہیں روک دیا ہوں ان باتوں کو وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہیں وہ چکبالاپور کے مضافات انکنور میں اعلیٰ شان تعمیر شدہ چکبالاپور ضلع ایس پی دفتر کی عمارت کا افتتاح کرنے کہ بعد نا مہ نگاروں سے بات کر رہے تھے،انہوں نے مزید کہا کہ ہم عوام کے بھرسہ پرکھرے اترکر کام کرنے والے ہیں کوئی بھی کانگریس کے بی جے پی میں شامل نہیں ہونگے آپریشن کمل پر بات کی جائے تو یہ پتل چلتا ہے کے بی جے پی کتنی کمزور ہے۔انہوں نے کہا کہ قانون سب کے لئے ایک ہے کوئی بھی ہو اگر قانون کو ہاتھ میں لے تو چپ بیٹھا نہیں جائیگا قانون کی حفاظت کے ساتھ ساتھ تمام کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کے زمہ ہے۔ اس موقع پر ریاستی وزراء رام لنگا ریڈی ، سی مہادیوپا ، رکن پارلمان کے ہیچ منی اپا، ویرپا موئیلی ، یم یل ایز سدھاکر ،سبا ریڈی ،کرشنا ریڈی ،شیوشنکر ریڈی ، راجنا ، انچارج ضلع پنچایت صدر کیشو ریڈی ، ڈپٹی کمشنر دپتی آدتیہ کنڈے کے علاوہ کئی اور موجود رہے۔