پتور میں مسافروں سے بھری سرکاری بس گھر پر لڑھک گئی: سبھی مسافر معجزاتی طور پر محفوظ
01:12PM Wed 10 Jun, 2020
پتور: 10 جون، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) پتور کے ایشور نگر میں آج دوپہر سرکاری بس 25 فٹ گہرے گڈھے میں واقع ایک گھر پر پلٹ گئی، تاہم اس میں سوار تمام افراد معجزاتی طور پر محفوظ ہیں۔
اطلاع کے مطابق یہ بس پتور سے ایشورمنگلا جارہی تھی کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق بس ڈرائیور جب اس جگہ پہنچا تو توازن کھو بیٹھا جس کے نتیجہ میں بس لڑھک گئی اور یہ حادثہ پیش آیا۔
حادثہ کے نتیجہ میں ڈرائیور اور کنڈکٹر کو معمولی چوٹ آئی ہے۔