ادارہ تربیت اخوان کے بانی ڈاکٹر حسن باپا ایم ٹی انتقال کر گئے
04:36PM Mon 17 Jun, 2019
بھٹکل: 17 جون، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ادارہ تربیت اخوان کے بانی اورطیبہ کالج اینڈ اسپتال ممبئی کے پہلے پرنسپال ڈاکٹر حسن بابا ایم ٹی پیر کی رات 09:00 بجے انتقال کر گئے۔
وہ کچھ دن قبل بیمار ہونے کے سبب اڈپی کے آدرش اسپتال میں بھرتی کیے گئے تھے جہاں ان کا علاج چل رہا تھا۔
ان کی میت بھٹکل بندر روڈ پر واقع ان کے مکان لائی جارہی ہے۔
اللہ مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل نصیب فرمائے۔آمین
ان کے انتقال پر بھٹکل شمس اسکول اور اسلامک ویلفئیر سوسائٹی میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔