کرناٹک کو سلم سے پاک کرنے سدارامیا کا عزم

05:01AM Sun 5 Oct, 2014

بھٹکلیس نیوز/05اکتوبر،14 بیدر/وزیر اعلی سدارامیا نے راجیو گاندھی ہاؤزنگ کارپوریشن کی جانب سے شائع کئے گئے ہاؤزنگ اور سائنس کے کتابچہ کا اجراء کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں گھروں اور سائٹوں سے محروم خاندانوں اور جھونپڑی میں بسنے والوں کے سروے کا کام دو ہفتوں کے اندر شروع ہو گا ،انھوں نے کہا کہ ان مکانات کے تحت معذورین ،ایڈز کے متا ثرین ،زنخوہوں کو 10ہزار مکانات فراہم کرنے کی اسکیم کو آگے بڑھایا جا چکاہے ،15۔2014 کے بجٹ میں کئے گئے اعلان کے مطابق مکانات کو حاصل کرنے والے افراد کی جانب سے واجب لادا1458کروڑ روپیوں کی اصل رقم اور 1030کروڑ روپیوں کے سود  پر مشتمل 2488کروڑ روپیوں کی رقم حکومت معاف کر چکی ہے ،اس سے 10٫84لاکھ افراد کو فائدہ ہو گا انہوں نے اقتدار سنبھالنے کے بعد آدھے گھنٹے کے اندر ریاست کو جھونپڑپٹی سے آزاد کرانے اور بے گھر افراد کو گھر فراہم کرنے کیلئے 15لاکھ مکانات کی تعمیر کے منصوبے کا اعلان کیا ،ہاؤزنگ کارپوریشن کی جانب سے مستحقین کومکانات کے ملکیت نامے روانہ کئے جا رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ریاست میں ہاؤزنگ اور سائٹوں کی فراہمی کی اسکیمات کی مؤثر طور پر نافذ کرنے کی ہدایت دی گئی ، ان میں گزشتہ 3٫17لاکھ مکانات مہیا کرائے جاچکے ہیں ،امسال اب تک ایک لاکھ مکانات کی تعمیر ہو چکی ہے ،باقی مدت میں مقررہ نشانہ مکمل کرلیا جائے گا ،اس اسکیم کے ذریعہ ان تمام افراد کو مکانات کی ملکیت مل جائے گی۔