ایس وائی ڈبلیو دبئی کی جانب سے قرآت قرآن کا مقابلہ

03:07PM Mon 24 Oct, 2016

بھٹکلیس نیوز / 24 اکتوبر، 16 دبئی / (نامہ نگار) ایس وائی ڈبلیو اے دبئی کی جانب سے بہت جلد قرآت قرآن کا مقابلہ رکھا جائے گا جس کے لئے نام درج کرانے کی آخری تاریخ 4/نومبر،2016 رکھی گئی ہے۔ اطلاع کے مطابق اس میں دو گروپ بنائے گئے ہیں جس میں سے ایک میں 6/ سے 10/سال تک کی لڑکیاں اور دوسرے میں 11/سے 14/سال تک کے لڑکے شرکت کرسکیں گے۔ جس میں لڑکوں کے لئے آخری تین پارہ اور لڑکیوں کے لئے تیسواں پارہ ہوگا۔ مقابلہ میں شرکت کرنے والوں کے نام مع پیدائشی تاریخ اس نمبر پر وہاٹس اپ کریں۔ افضل ایس ایم 050-9485368. مولانا مشہود سعدا055-3550748 . مولانا شاذر ایس جے.056-9793760.