نیپال میں طبی امداد کے لئے کرناٹک سے دس ڈاکٹر وں کی ٹیم روانہ
04:14PM Thu 30 Apr, 2015
بھٹکلیس نیوز/30اپریل،15
بنگلورو(ایجنسی)نیپال میں آئے شدید زلزلے میں زخمی ہوئے لوگوں کو طبی خدمات فراہم کرنے کیلئےگذشتہ دنوں کرناٹک کے ڈاکٹر وں کی ایک ٹیم کیمپے گوڑا بین الاقوامی ائیر پورٹ سے دہلی ہوتے ہوئے نیپال کیلئے روانہ ہوگئی ۔ڈاکٹروں کی یہ دس رکنی ٹیم ادویات ‘طبی آلات اور دیگر قسم کے اہم زندگی محافظ آلات سے لیس ہوکر زلزلے کے متاثرین کی مدد کیلئے نکلی ہے۔ نیپال روانگی کے سے قبل ڈاکٹروں کی ٹیم کو خطاب کرتے ہوئے ریاست کے وزیرِ صحت جناب یو ٹی قادر نے ڈاکٹروں پر زور دیا کہ زلزلے سے متاثر ہند و نیپال کے متاثرین کے مناسب علاج میں مدد فراہم کریں ۔ڈاکٹروں کی اس ٹیم میں کے جنرل اسپتال ڈاکٹر ایس شرینواس اور ڈاکٹر منجو ناتھ دیانند جنرل اسپتال کیڈاکٹر راجیش اور ڈاکٹر کرنکمار ‘کونینااگرہارا فاؤنڈیشن ہیلتھ سنٹر کی ڈاکٹر آشا ‘ڈاکٹر جینی‘ بشمول اے ایم سی کرناٹک یونٹ کے صدر ڈاکٹر ہونے گوڑا ‘نائب صدر وانکپوری اور رکن ڈاکٹر نرملا اور ڈاکٹر ناگیش شامل ہیں۔
ع،ح،خ