کمٹہ میں کار الٹ گئی؛ بھٹکل کے دو نوجوان شدید زخمی
03:54PM Tue 23 Jul, 2019
کمٹہ: 23 جولائی، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) گوا سے بھٹکل لوٹنے کے دوران کمٹہ کے مرجان میں برگی قومی شاہراہ پر کار پلٹ جانے کے نتیجے میں بھٹکل کے دو نوجوان شدید زخمی ہوگئے ہیں جن کی شناخت منتصر محتشم اور عفیف برماور کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق گوا سے لوٹنے کے دوران ان کی کار شاہراہ پر پھسل کر بے قابو ہوگئی تھی جس کے بعد قریب میں موجود ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ حادثہ کے نتیجہ میں منتصر کے سر پر گہری چوٹ لگی ہے جبکہ عفیف کو پیروں میں معمولی چوٹ آئی ہے۔ حادثہ کے فوری بعد ان دونوں کو کمٹہ اسپتال میں ابتدائی طبی امداد پہنچائی گئی جہاں سے انہیں مینگلور روانہ کیا گیا۔
تاہم اب دونوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔